ملتان میٹرو بس پراجیکٹ آخری مراحل میں داخل ٗ پودے لگانے کیلئے فنڈز جاری

ملتان میٹرو بس پراجیکٹ آخری مراحل میں داخل ٗ پودے لگانے کیلئے فنڈز جاری

  

ملتان(این این آئی)ملتان میٹرو بس پراجیکٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، پراجیکٹ کی خوبصورتی کیلئے پودے لگانے کیلئے حکام نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، منصوبے کا افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف منصوبے کا افتتاح کریں گے جبکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ ستمبر کے آخر تک منصوبے پر ہر صورت کام مکمل کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھجوائی جائے گی جبکہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -