شہبازگڑھی میں کانگووائرس کے خلاف اسپرے مہم کیلئے چیک پوسٹ قائم

شہبازگڑھی میں کانگووائرس کے خلاف اسپرے مہم کیلئے چیک پوسٹ قائم

  

رستم(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر مرادان اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے خصوصی ہدایات پر شہبازگڑھی میں کانگووائرس کے خلاف اسپرے مہم کیلئے چیک پوسٹ قائم کیا گیا چیک پوسٹ کے انچارج ڈاکٹر مراد خان کے مطابق شہبازگڑھی میں قائم چیک پوسٹ میں ضلع صوابی سے لانے والے تمام مویشیوں پر کانگو وائرس اسپرے کیا جارہا ہے تاکہ اس خطرناک وائرس سے مویشی بچ سکیں یہ وائرس بہت تیزی سے انسانوں تک منتقل ہوجاتا ہے جس سے ایک ہفتے کے اندر اندر موت بھی ہوجاتی ہے افغانستان سے تقریباً پچاس کیسز پشاور آئے ہیں شہبازگڑھی میں 10 ستمبر تک چیک پوسٹ کام کرے گا اور ساتھ ہی شہبازگڑھی مویشی میلے میں بھی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جس کی نگرانی وی اے صدام حسین، محمد آیاز، عبدالحمید اور افسر علی کر رہے ہیں۔۔۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -