جمعیت دفاع اسلام کے ساتھ عوامی حدمت کیلئے کوشاں ہے،مولانا محمد ہاشم

جمعیت دفاع اسلام کے ساتھ عوامی حدمت کیلئے کوشاں ہے،مولانا محمد ہاشم

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے کہا ہے کہ جمعیت دفاع اسلام کے ساتھ عوامی حدمت کیلئے کوشاں ہے۔ قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کے قیادت میں جے یوآئی اسمبلی کے اندر اور باہر نظام اسلام کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ وہ یونین کونسل میرہ پڑانگ میں جماعت اسلامی کے سابق تحصیل امیدوار بسم اللہ جان ، فرمان خان اور لعل محمد کی ساتھیوں سمیت جے یوآئی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر قاری جان محمد ، مولانا محمد یوسف ، پارٹی کے ضلعی ترجمان عطاء اللہ ، داود جان ، نعمت اللہ اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مولانا محمد ہاشم خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام جمہوری طریقے سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے قانون سازی میں بھر پور کر دار ادا کر ررہی ہے جس سے وطن عزیز میں سیکولر ز ،لبرلرزاور دیگر قوتوں کے حوصلے پست ہو ئے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ جمعیت اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کو ششوں کے علاوہ کے ترقیاتی کاموں کو بھی ترجیح دے رہی ہے تاکہ عوامکو درپیش مسائل ومشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -