بڑی عید کا بڑا تحفہ، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

بڑی عید کا بڑا تحفہ، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
بڑی عید کا بڑا تحفہ، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے بڑی عید پر عوام کو بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے پچاس پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔اوگرا نے سمری بھجوادی، حتمی منظوری وزیراعظم نواز شریف دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر سے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کو قدرے ریلیف ملنے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر چار روپے پچا س پیسے تک کمی کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی ہے.

مزید پڑھیں : سعودی وزیر دفاع مختصر دورے کے بعد واپس اپنے وطن روانہ

سمری میں پٹرول دو روپے ساٹھ پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے چھیالیس پیسے، مٹی کا تیل تین روپے، لائٹ ڈیزل دو روپے اسی پیسے اور ہائی آکٹین چار روپے پچاس پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -