ترکی کا شام میں بڑا حملہ،30کرد شدت پسند ہلاک

ترکی کا شام میں بڑا حملہ،30کرد شدت پسند ہلاک
ترکی کا شام میں بڑا حملہ،30کرد شدت پسند ہلاک

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک فورسز نے شام کی سرحد کے قریب جرابلس میں کرد علاقوں پر بڑا حملہ کیا ہے ،بمباری کے نتیجے میں کم از کم تیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فورسز نے شام میںجرابلس کے قریب واقع کرد علاقوں کو نشانہ بنایا، بمباری کے نتیجے میں کم از کم تیس افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کرد شدت پسند تھے۔

مزید پڑھیں:بڑی عید کا بڑا تحفہ، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے زیر استعمال کئی عمارتیں بھی تباہ کردی گئیں۔ حالیہ دنوں میں شام میں ترکی کی یہ ایک اور بڑی کارروائی ہے جس میں بھاری توپ خانہ اور جنگی طیارے بھی استعمال کئے گئے، آزاد ذرائع سے ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -