بھارت میں سیلاب سے تباہی،300ہلاکتوں کی تصدیق، لاکھوں افراد کی نقل مکانی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی متعدد ریاستوں میں سیلاب نے تباہ مچادی، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد تین سو تک پہنچ گئی ہے ، لاکھوں افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوںکے باعث بھارت کی کئی ریاستوںمیں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک تین سو افراد کے ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ لاکھو ں افرا د سیلاب سے متاثر اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:ترکی کا شام میں بڑا حملہ،30کرد شدت پسند ہلاک
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بہار ، اترپریش، مدھیا پردیش، راجستھان اور اترکھنڈ میں سب سے زیادہ تباہ ہوئی ہے جہاں دو لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی بھی کرچکے ہیں۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہے جبکہ زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔بڑے پیمانے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں جبکہ وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بھی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اور لوگ کھلے آسمان تلے پڑے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔