بھارتی فورسز کشمیریوں کے عزم کے سامنے بے بس، مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں 52روز بعد کرفیو اٹھالیا گیا

بھارتی فورسز کشمیریوں کے عزم کے سامنے بے بس، مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں ...
بھارتی فورسز کشمیریوں کے عزم کے سامنے بے بس، مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں 52روز بعد کرفیو اٹھالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے عز م اور ولولے کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، مقبوضہ وادی کے متعدد علاقوں میں باون روز سے جاری کرفیو اٹھا لیا گیا۔ تاہم سری نگر اور پلواما سمیت کئی علاقوں میں صورتحال جوں کی توں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظلم و بربریت کی انتہا کے باوجود قابض افواج کشمریوں کا جذبہ تو متزلزل نہیں کرسکیں البتہ خود ہی ہار مان کر کئی علاقوں سے کرفیو اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد نہتے کشمیریوں پر بربریت کی انتہا کرنے والے خود ہی ان کی خیریت بھی دریافت کررہے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز ایک سرکاری ہسپتال کا دورہ بھی کیا ۔

مزید پڑھیں:نسلی تعصب کی انتہا،پیرس میں ہوٹل مالک کا مسلم خواتین کو کھانا دینے سے انکار

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان علاقوں میں باون روز سے زندگی مفلوج تھی تاہم سری نگر اور پلواما سمیت کئی علاقوں میں ابھی تک صورتحال جوں کی توں ہے ، کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں قید ہیں سرکاری ریڈیو کی نشریات بھی بند کردی گئی ہیں۔ مسلسل کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔کرفیو والے علاقوں میں کاروباری مراکز اور سرکاری ادارے بند ہیں ۔