اسلام آباد،اقتصادی راہداری سے متعلق نمائش شروع، وزیراعظم نے افتتاح کیا

اسلام آباد،اقتصادی راہداری سے متعلق نمائش شروع، وزیراعظم نے افتتاح کیا
اسلام آباد،اقتصادی راہداری سے متعلق نمائش شروع، وزیراعظم نے افتتاح کیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے اقتصادی راہداری سے متعلق نمائش کا افتتاح کردیا، اسلام آباد میں منقعدہ نمائش میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی ، نوازشریف نے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ نمائش کا مقصد کاروباری مواقع کی تلاش اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا ہے.

مزید پڑھیں:بھارتی فورسز کشمیریوں کے عزم کے سامنے بے بس، مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں 52روز بعد کرفیو اٹھالیا گیا

وزیراعظم نواز شریف نے نمائش کے افتتاح کے بعد مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا ، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، نوازشریف نے نمائش کے منتظمین کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ نمائش اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -