پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع

پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع
پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے پاکستان پر سفری پابندیا ں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر سے پہلے پو لیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔سفری پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی کمیٹی کی اجلاس ہوا جس میں دنیا میں پولیو کے حوالے سے موجودہ صورتحا ل کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد،اقتصادی راہداری سے متعلق نمائش شروع، وزیراعظم نے افتتاح کیا

اجلاس میں پاکستان کی پولیو صورتحال کو تسلی بخش قرار تو دیا گیا لیکن پاکستان سے ابھی تک پولیو ختم نہیں ہوا اور دیگر ممالک میں ایکسپورٹ ہونے کا خدشہ باقی ہے جس کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر سے پہلے پو لیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -