یورپی یونین ٹوٹنے کا خطرہ، جرمن وائس چانسلر نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

یورپی یونین ٹوٹنے کا خطرہ، جرمن وائس چانسلر نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا
یورپی یونین ٹوٹنے کا خطرہ، جرمن وائس چانسلر نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

  

میونخ(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے وائس چانسلر نے خبردار کیا ہے کہ اگر بریکسٹ کا معاملہ درست طریقے سے نہ نمٹایا گیا تو یورپین یونین کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔سگمار گیبریئل نے کہا کہ اگر دوسرے ملکوں نے برطانیہ کے نقشِ قدم پر چلنا شروع کر دیا تو یورپی یونین ختم ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ برطانیہ یورپ سے اچھی اچھی چیزیں تو لے لے لیکن کوئی ذمہ داری قبول نہ کرے۔

مزید پڑھیں:پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع

یہ بیان ایک ایسے موقعے پر آیا ہے جب برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاملے پر صلاح و مشورے کے لیے بدھ کے روز وزرا کا اجلاس طلب کیا ہے۔ڈاو¿ننگ سٹریٹ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے ایجنڈے پر بریکسٹ سرِ فہرست ہو گا۔تاہم اخبار سنڈے ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کابینہ بریکسٹ کے معاملے پر منقسم ہے۔برطانیہ نے 23 جون کو ایک ریفرینڈم کے ذریعے یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -