ایک اور سائنسی انقلاب،اب چشمہ بنے گا فٹنس ٹریکر

ایک اور سائنسی انقلاب،اب چشمہ بنے گا فٹنس ٹریکر
ایک اور سائنسی انقلاب،اب چشمہ بنے گا فٹنس ٹریکر

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس کی دنیا میں ایک اور انقلاب آنے کو ہے ،اب آپ کا چشمہ محض ایک چشمہ ہی نہیں رہے گا بلکہ ایک فٹنس ٹریکر بھی بن جائے گیا۔ جی ہاں!گوگل کے سمارٹ گلاسز تو کچھ زیادہ مقبولیت نہیں حاصل پائے تھے تاہم اب ایک نیا منصوبہ سامنے آیا ہے جس میں اسمارٹ گلاسز کو فٹنس ٹریکر کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔وی ایس پی گلوبل نامی کمپنی سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایسے گلاسز کی تیاری میں مصروف ہے جو ایپل واچ اور فٹ بٹ جیسی ڈیوائسز کے ساتھ منسلک کیے جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں:""سرخ سیارے"" جیسے حالات میں ایک سال گزارنے کا مشن مکمل

یہ کمپنی اس سے پہلے گوگل کے ساتھ مل کر گوگل گلاس کے لیے سستے فریمز کی فراہمی پر بھی کام کرچکی ہے۔کمپنی کے مطابق اس بار گلاسز کے لیے فریم میں خوبصورتی کا خیال رکھا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن بھی پہلے سے بہتر ہے۔ابھی یہ گلاسز عام لوگوں کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اس پر ہونے والی تحقیق کو 2017 میں شائع کیا جائے گا، جس کے بعد اس ڈیوائس کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی