بہت جی لیا،اب مرنا چاہتا ہوں،انڈونیشا کے145سالہ معمر شخص کی خواہش

بہت جی لیا،اب مرنا چاہتا ہوں،انڈونیشا کے145سالہ معمر شخص کی خواہش
بہت جی لیا،اب مرنا چاہتا ہوں،انڈونیشا کے145سالہ معمر شخص کی خواہش

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی سب کو ہی پیاری ہوتی ہے لیکن انڈونیشیا میں ایک شخص ایسا بھی ہے جسے اب زندگی سے پیار ہی نہیں رہا۔برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی جاوا سے تعلق رکھنے والے مباہ گوتھو کے شناختی کارڈ کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش 31 دسمبر 1870 کی ہے اور اس طرح اب اس کی عمر 145 سال بنتی ہے۔

جانیں وہ نسخہ جس کے صرف 2 چمچ روزانہ استعمال سے آپ چند دنوں میں کئی کلووزن کم کر سکتے ہیں

تقریبا ڈیڑھ صدی دیکھنے والامباہ گوتھو اب مزید جینا نہیں چاہتا۔انڈونیشین میڈیا سے بات چیت کے دوران بزرگ شخص نے کہا " میں بس مرنا چاہتا ہوں، میرے پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں سب خودمختار ہوچکے ہیں"۔مباہ گوتھو کی زندگی کے دوران ان کے تمام 10 بہن بھائی، چار بیویاں یہاں تک کہ بچے بھی انتقال کرگئے اور اب وہ پوتے پوتیوں، پڑ پوتے پوتیوں وغیرہ کے ساتھ رہ رہا ہے۔انڈونیشین بزرگ کے ایک پوتے کے مطابق مباہ گوتھو 1992 سے موت کی تیاری کررہا ہے ،اس نے اپنے بچوں کی قبروں کے قریب تدفین کی جگہ اور اپنا کتبہ بھی تیار کرالیا ہے۔خاندان کے افراد کے مطابق یہ بزرگ اپنا اکثر وقت بیٹھ کر اور ریڈیو سنتے ہوئے گزارتا ہے کیونکہ اس کی بینائی اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ ٹیلیویژن نہیں دیکھ سکتا۔اسے غذا بھی چمچ کے ذریعے دی جاتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -