سی پیک نمائش کا افتتاح ، چین دنیا بھرمیں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے: وزیر اعظم نواز شریف

سی پیک نمائش کا افتتاح ، چین دنیا بھرمیں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے: وزیر ...
سی پیک نمائش کا افتتاح ، چین دنیا بھرمیں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے: وزیر اعظم نواز شریف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی مشکل میں چین نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑااور ہر مشکل وقت میں مدد کی۔چین سے ہمارے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اورپاکستان پر اس کا اعتماد کبھی نہیں بھولیں گے، چین دنیا بھرمیں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین دوستی مرکز میں اقتصادی راہداری سے متعلق نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی ، نوازشریف نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ نمائش کا مقصد کاروباری مواقع کی تلاش اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا ہے.

نمائش کے افتتاح کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان باصلاحیت انسانی وسائل سے مالا مال ہے امن و امان کی صورتحال بہتر ہے جس کی وجہ سے پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آگیا اورابھرتی ہوئی معیشت بن چکا ہے مستقبل میں بھی ترقی کی منازل طے کریں گے ۔

وزیراعظم نے اقتصادی راہداری سے متعلق نمائش کا افتتاح کردیا، تصاویر دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

سی پیک خطے کیلئے امید کی کرن ہے اور اس کے اثرات وسیع اور مستقل ہیں۔ منصوبے کے تحت توانائی کے شعبے میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس کے اکثر منصوبے 2018 تک مکمل ہوجائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں