سعودی وزیر دفاع کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات ، خطے میں امن وامان کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات ، خطے میں امن وامان کی صورتحال ...
سعودی وزیر دفاع کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات ، خطے میں امن وامان کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے جس میں خطے میں امن وامان کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف اور سعودی شہزادے کی ملاقات اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہوئی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت دفاعی تعاون پر بھی غور کیا گیا۔

گزشتہ 41 سال سے ایک دوسرے کے بہترین دوست دو مردوں کے سامنے اپنے والدین کے بارے میں ایسا انکشاف آ گیا کہ آنسو روکنا مشکل ہو گیا،ہنگامہ برپا کر دیا کیونکہ۔۔۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اتوار کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے ، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی ۔

مزید :

راولپنڈی -