خیبر پختونخواہ کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

خیبر پختونخواہ کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع
خیبر پختونخواہ کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے 13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین روزہ ہ مہم کے دوران 36لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے، آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے کیمپوں میں بھی ویکسین پلائی جائے گی جس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردیں

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور ٹانک کے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مہم کے لیے ساڑھے سولہ ہزار سے زائد پولیو ورکرز پر مشتمل 8 ہزار تین سو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے کے لئے دو ہزار سپروائزر کو تعینات کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں ،پرویز مشرف کےسوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مہدی حسن لاپتہ ہو گئے

محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم میں خصوصی طور پر آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے کیمپوں میں بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

مزید :

پشاور -