بیلجین دارالحکومت برسلز کے انسٹیٹوٹ آف کرمنالوجی میں دھماکہ

بیلجین دارالحکومت برسلز کے انسٹیٹوٹ آف کرمنالوجی میں دھماکہ
بیلجین دارالحکومت برسلز کے انسٹیٹوٹ آف کرمنالوجی میں دھماکہ

  

برسلز (نیوز ڈیسک) بیلجین دارالحکومت برسلز کے انسٹیٹوٹ آف کرمنالوجی میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

بیلجیئم کے مقامی وقت کے مطابق دن کے ڈھائی بجے کے قریب ایک تیز رفتار کار انسٹیٹیوٹ آف کرمنالوجی کی تین رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی داخل ہوئی اور دھماکہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر کار میں ایک یا ایک سے زائد حملہ آور سوار تھے ۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف کرمنالوجی کو عام لوگوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ہونے والے برسلز ایئر پورٹ پر حملے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔ برسلز ایئر پورٹ پر حملے کے بعد بیلجیئم میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -