لاہور،دہرے قتل کا مرکزی ملزم 2 ساتھیوں سمیت آزاد کشمیر سے گرفتار

لاہور،دہرے قتل کا مرکزی ملزم 2 ساتھیوں سمیت آزاد کشمیر سے گرفتار
لاہور،دہرے قتل کا مرکزی ملزم 2 ساتھیوں سمیت آزاد کشمیر سے گرفتار

  

لاہور (آئی این پی )لاہور میں سی آئی اے پولیس نے دہرے قتل کے مرکزی مفرور ملزم کو 10 ماہ بعد آّزاد کشمیر سے حراست میں لے لیا ۔ ملزم ملک طارق عرف ملک پپا نے دہرے قتل کیس کے مدعی جماعت اسلامی کے کارکن مرزا تنویر کو بھی کیس کی پیروی کرنے پر قتل کروایا۔ لاہورکے علاقے یکی گیٹ میں 10 ماہ قبل بلدیاتی انتخابات کے دوران ملک طارق عرف ملک پپا نے سیاسی رنجش پر تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث 2 سگے بھائی ملک خرم اور ملک عارف جاں بحق ہوگئے تھے۔ کیس کی پیروی کرنیوالے جماعت اسلامی کے کارکن مرزا تنویر بیگ کو بھی چند روز قبل رنگ محل کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

وزیراعلی ٰپنجاب نے تہرے قتل کے مفرور مرکزی ملزم ملک طارق عرف ملک پپا کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیا تھا جس پر سی آئی اے پولیس کی 2 ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں جن میں سے ایک ٹیم آزاد کشمیر جبکہ دوسری ٹیم مردان بھجوائی گئی۔ مفرور قاتل ملک پپا اور دو ساتھیوں کو آزاد کشمیر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -