ایران نے اپنے ایٹمی پلانٹ کی حفاظت کیلئے ایسا قدم اٹھا لیا کہ امریکہ کی نیندیں اڑادیں

ایران نے اپنے ایٹمی پلانٹ کی حفاظت کیلئے ایسا قدم اٹھا لیا کہ امریکہ کی ...
ایران نے اپنے ایٹمی پلانٹ کی حفاظت کیلئے ایسا قدم اٹھا لیا کہ امریکہ کی نیندیں اڑادیں

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کے لئے روسی ساختہ لانگ رینج میزائل سسٹم نصب کردیا ہے ، یہ سسٹم وسطی شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر نصب کیا گیا ہے۔ایرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی کے مطابق لانگ رینج میزائل سسٹم تمام حالات میں ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کرسکتا ہے۔

ایرانی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میزائل سسٹم کی تنصیب کے بعد ایران کی فضائی حدود خطے میں مضبوط ترین ہوگئی ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک ویڈیو میں ایس تھری ہنڈرڈ کیریئر پر نصب میزائل کو فردو ایٹمی پلانٹ پر دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی،برطانوی بحری بیڑہ بھی روانگی کیلئے تیار

یہ ویڈیو ایران کے سپریم لیڈر آیتہ اللہ خامنہ ای کی جانب سے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی فوجی طاقت کو اس کے اپنے بہترین دفاع کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق روسی ساختہ S-300 میزائل 250 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔پہاڑی علاقے میں قائم فردو پاور پلانٹ پر یورنیم کی افزودگی جنوری میں عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے بعد روک دی گئی تھی۔

ایران کی طرف سے اس میزائل سسٹم کی تنصیب کے بعد ابتدائی طورپر سعودی عرب یا امریکہ کا موقف معلوم نہیں ہوسکا تاہم امریکہ نے ہمیشہ ہی ایران کے ایٹمی پروگرام پر اعتراض کیا ہے جبکہ  سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بھی آپس میں زیادہ اچھے نہیں ہیں ۔ 

مزید :

بین الاقوامی -