شیخ رشید مسلم لیگ ن میں واپس آنا چاہتے ہیں: رانا تنویرحسین

شیخ رشید مسلم لیگ ن میں واپس آنا چاہتے ہیں: رانا تنویرحسین
شیخ رشید مسلم لیگ ن میں واپس آنا چاہتے ہیں: رانا تنویرحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے انوکھی منطق پیش کرکے نئی بحث کا دروازہ کھول دیا۔ کہتے ہیں کہ شیخ رشید مسلم لیگ ن میں واپس آنا چاہتے ہیں،اس لیے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان ، طاہرالقادری اور پرویزالہٰی مل بھی جائیں تو فیصلے جمہوریت کے دائرے میں ہی ہوںگے عوام نے پچھلے دھرنے کا جو انجام کیاآئندہ بھی وہی کریں گے۔ عمران خان عدالت جارہے ہیں تواحتجاج کاکیا جواز ہے انہیں اپنے مزاج میں تبدیلی لانا ہوگی۔

’جب ایئرپورٹ خالی ہو جاتاہے تب بھی یہ پرُاسرار آوازیں پورے زور سے آتی رہتی ہیں‘ دنیا کے معروف ایئرپورٹ پر بلائی گئی پولیس کی ٹیم نے ایسا انکشاف کر دیا کہ مسافر ایئرپورٹ کی طرف جانے سے ہی گھبرانے لگے
بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کے مفاد کےخلاف کام نہیں کرنے دیں گے الطاف حسین کےخلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہمسایہ ملک کی فوج چین میں داخل اور پھر ایک گدھے کو پکڑ کر ایسا کام کر دیا کہ چینی فوجی بھی حیرت کے مارے اپنے ہتھیار چلانا بھول گئے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر تنقید کے دوران انہو ں نے ایسی بات کہی کہ سب شرکا حیران رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید مسلم لیگ ن میں واپس آنا چاہتے ہیں اور اسی لیے وہ حکومت پر تنقید اور ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد پہلے مسلم لیگ ن کا حصہ تھے تاہم پرویز مشرف کی جانب سے مارشل لا کے نفاذ کے بعد وہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے اور بعد ازاں اپنی جماعت پاکستان عوامی مسلم لیگ قائم کرلی۔

مزید :

قومی -