غریب کشمیری کسان کی لاڈلی بیٹی یاسمینہ کو گھر کی دہلیز پر بھارتی درندوں نے بلاجواز شہید کر دیا

غریب کشمیری کسان کی لاڈلی بیٹی یاسمینہ کو گھر کی دہلیز پر بھارتی درندوں نے ...
غریب کشمیری کسان کی لاڈلی بیٹی یاسمینہ کو گھر کی دہلیز پر بھارتی درندوں نے بلاجواز شہید کر دیا

  


سرینگر (ویب ڈیسک) بھارتی فوجی درندوں نے جنوبی کشمیر کے علاقے کولگام میں ڈیڑھ ماہ قبل غریب کشمیری کسان کے آشیانے پر بجلی گرائی اور گولی مار کر اسکی 21 سالہ لاڈلی، ذہین بیٹی یاسمینہ جان کوشہید کردیا۔

بلوچستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا بھی تو ہم۔۔۔ چین نے بھارت کو سب سے خطرناک ترین دھمکی دے دی

ستم رسیدہ عبدالرحمان نے بتایا کہ 8 جولائی کے روز یاسمینہ کا 16 سالہ بھائی معین گھر سے احتجاج میں شرکت کیلئے نکلا، یاسمینہ جس نے کچھ دیر قبل ہی ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگائی تھی، بھارتی فوج کے کریک ڈاﺅن اور علاقے کا گھیراﺅ کرنے کا سنتے ہی گھبرا کر بھائی معین کو روکنے کیلئے گھر کے گیٹ سے جیسے ہی باہر نکلی، بھارتی درندوں نے اسے سر میں گولی مار کر شہید کردیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

عبدالرحمان کے مطابق کشمیر پولیس نے ہسپتال سے یاسمینہ کی نعش گھر لاتے ہوئے انہیں اور انکے رشتہ داروں کو روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ یاسمینہ پڑھ لکھ کر مقابلے کا امتحان پاس کرناچاہتی تھی مگر اب اس کے گھر میں گونجنے والے قہقہوں اور شوخیوں کا ماتم ہی رہ گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی