دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان شک کی بنا پر بری

دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان شک کی بنا پر بری
دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان شک کی بنا پر بری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی ) نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اے ٹی سی میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت عینی شاہدین کے بیانات پیش کیے گئے تاہم ملزمان کے وکلا نے ان پر اعتراض اٹھایا جس پر عدالت نے ملزمان انعام الحق ، عطااللہ اور یاسین کو شک کی بنا پر بری کردیا۔واضح رہے کہ تینوں ملزمان سے اینٹی ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 2015 میں دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹو نیٹر برآمد کرکے گرفتار کیا تھا۔

مزید :

لاہور -