الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز ، سیاسی جماعتیں گوشوارے جمع کرانے میں ناکام

الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز ، سیاسی جماعتیں گوشوارے جمع کرانے میں ...
الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز ، سیاسی جماعتیں گوشوارے جمع کرانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کرنے لگیں او ر اپنے گوشوارے جمع کرانے میں عدم دلچسپی کا مظاہر ہ کیا جانے لگا ہے۔

ابتک نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں آج سیاسی جماعتوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے مگر اس کے باوجود صرف دو پارلیمانی جماعتوں اے این پی اور عوامی مسلم لیگ سمیت چھ جماعتوں نے اپنے گوشوارے جمع کرا ئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ،سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا یگا جبکہ پولیٹکیل پارٹیز آرڈر 2002کی شق 13کے تحت سالانہ گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ329سیاسی جماعتوں میں سے اب تک صرف چھ جماعتوں نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں ۔

مزید :

قومی -