پاناما لیکس، تحریک انصاف نے وزیرا عظم اور فیملی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

پاناما لیکس، تحریک انصاف نے وزیرا عظم اور فیملی کیخلاف سپریم کورٹ میں ...
پاناما لیکس، تحریک انصاف نے وزیرا عظم اور فیملی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس ایشو پر وزیراعظم نواز شریف ، انکے داماد کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار،مریم نواز ،حسن اور حسین نواز سمیت دیگر کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ نوا ز لیگ کے خلاف پٹیشن کا پہلا ڈرافٹ عرفان قادر نے تیار کیا تھا جس میں ترامیم انہوں نے کی ہیں تاہم تحریک انصاف کی پٹیشن جماعت اسلامی کی پٹیشن سے مختلف ہو ہے جس میں پوری قوم کے حقوق کو شامل کیا گیا ہے۔’’نواز شریف نے 16 مئی کی تقریر میں جھوٹ بولا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں ،سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کے پاسدار ہیں ، پٹیشن چیف جسٹس کے سامنے پیش کی جائے گی اور فیصلہ وہ کریں گے، پٹیشن میں چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی اور ایف بی آرکو تحقیقات کا پابند بنانے کی استدعا کی گئی ہے اور پٹیشن میں کوئی سقم باقی نہیں رہا ، بیس کروڑ عوام کا سوال ہے جو ہم عدالت میں لیکر جارہے ہیں اور سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی بات سننے کی مجاز ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ارب پتی ٹیکس نہیں دیں گے تو عام آدمی کیوں ٹیکس دے گا ۔دبئی مل نو ملین ڈالر میں بیچی گئی تو بتایا کیوں نہیں گیا ؟ وزیرا عظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا اور قومی دولت غیر قانونی طریقے سے باہر بھیجی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا عدالت آنے کیلئے بنیادی حقوق اورعوامی مفاد کا نکتہ ہونا چاہئیے۔پٹیشن میں ایف بی آرکی جانب سے پانامامعاملے کی تحقیقات نہ کرنیکا نکتہ شامل ہے۔اثاثوں کی ملکیت میاں صاحب کی بیٹی کے نام پر ہے۔ 
قومی دولت غیر قانونی طریقے سے باہر بھجوا کر آف شور کمپنیاں بنائی گئیں ، پٹیشن سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے پاس جائے گی ، پاناما لیکس کامعاملہ پوری قوم کیلئے باعث تشویش ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -