ایران میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں 12افراد کو پھانسی

ایران میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں 12افراد کو پھانسی
ایران میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں 12افراد کو پھانسی

  

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں سزائے موت کے 12 قیدیوں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا۔ اقوام متحدہ کی پرزور مذمت کے باوجود موت کے گھاٹ اتارے جانے والے ان افراد پر منشیات کی سمگلنگ سے متعلق الزامات تھے۔ ایران میں ا نسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر احمد شہید نے حکام پر زور دیا تھا کہ وہ ان افراد کو پھانسی نہ دیں تاہم ان کی درخواست رد کردی گئی تھی۔ انہوں نے قیدیوں کے خلاف جاری احکامات کو غیر منصفانہ اور تمام بین الاقوامی منشوروں اور معاہدوں کے خلاف قرار دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -