مدرسہ چلانے والی خاتون کے خاوند،باپ اور بہنوئی کی پرورش کیلئے مدرسے چھوڑے گئی یتیم لڑکی سے زیادتی

مدرسہ چلانے والی خاتون کے خاوند،باپ اور بہنوئی کی پرورش کیلئے مدرسے چھوڑے ...
مدرسہ چلانے والی خاتون کے خاوند،باپ اور بہنوئی کی پرورش کیلئے مدرسے چھوڑے گئی یتیم لڑکی سے زیادتی

  


فیصل آباد  (ویب ڈیسک) تحصیل جڑانوالہ میں 6 سالہ معصوم یتیم مسکین بچی کی اسلامی طریقے سے پرورش کی بجائے جواں ہونے پر  منتظمین نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مضروبہ کے والدین بچپن میں فوت ہو جانے پر نانی نے اسلامی مدرسہ چلانے والی عزیزہ خاتون کو پرورش کیلئے چھوڑا تھا۔ خاتون کا خاوند باپ اور دوسرے لوگ زبردستی زنا بالجبر کا نشانہ بناتے رہے۔ شکایت پر ہاتھوں کی انگلیاں، دانت تک توڑ ڈالے ، 2 بار حاملہ ہونے پر حمل بھی گرا دیا۔

لڑکی سے ناجائز تعلقات پر پنچائت کالڑکے کی 5 سالہ بہن کو ونی کرنیکا حکم

روزنامہ خبریں کے مطابق نسیم اختر دختر محمد لطیف زوجہ ساجد علی ساکن 128 گ ب نے چیف جسٹس لاہور کورٹ انصاف کیلئے درخواست گزارتے مئوقف اختیار کیا کہ اسے بتایا گیا کہ اس کے والدین بچپن میں فوت ہو گئے ، نانی نے مجھے اپنی ایک عزیز خاتون کلثوم اختر جو کہ کراچی میں اسلامی مدرسہ چلاتی ہے کو پرورش کیلئے دے ڈالا جب میں جواں ہوئی تو کلثوم اختر کا باپ مولوی ادریس، اس کا بہنوئی عبدالطیف وقتاً فوقتاً اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے جب میں نے اس کی شکایت کلثوم اختر سے کی تو اس نے مارنے کے ساتھ ساتھ میرے ہاتھ کی انگلیاں اور میرے دانت تک توڑ ڈالے، کلثوم اختر ایک بدکردار عورت ہے، میرے شور مچانے پر جسم کو سریوں سے داغتی رہی۔ جبکہ کلثوم اختر کا خاوند اور بہنوئی بھی مجھے مسلسل ہوس کا نشانہ بناتے رہے ۔ میرے حاملہ ہوجانے پر دوبارمیرا ابارشن کروایا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

خاتون کی درخواست پر  عورت اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ نمبر 634 درج کر لیا، سائلہ کے مطابق ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ان کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول فراہم کرتی ہے۔پرچہ میں نامزد ملزمان کلثوم اختر ، مولودی ادریس ، سمیع اللہ وغیرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ نسیم اختر ہماری بیٹیوں جیسی ہے ہم اس کے ساتھ زیادتی کا تصور بھی نہیں کر سکتے یہ ہم پر بلاعذر الزامات لگا کر اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتی ہے۔ نسیم اختر کا خاوند ساجد علی اپنے مقاصد کیلئے اپنی بیوی کو ہمارے خلاف اکسا کر ہمیں بدنام اور ہراساں کر کے اپنا مقصد پورا کرنا چاہتا ہے۔

مزید : فیصل آباد