پیرس،چوہے نے طیارے میں کھلبلی مچادی،پرواز کوایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

پیرس،چوہے نے طیارے میں کھلبلی مچادی،پرواز کوایئرپورٹ پر اتار لیا گیا
پیرس،چوہے نے طیارے میں کھلبلی مچادی،پرواز کوایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

  

پیرس(آن لائن)چوہے نے ایئرفرانس کے مسافر طیارے میں کھلبلی مچادی، طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا،بغیر ویزہ اور بغیر ٹکٹ کے اس مسافر کو طیارے سے باہر نکالنے میں کئی گھنٹے لگے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بماکو سے فرانسیسی دارالحکومت جانیوالی پرواز میں چھپ کر بیٹھے ہوئے چوہے نے اس وقت کھلبلی مچا دی جب ایک مسافر نے اس کو دیکھا۔جس پر طیارے کو مجبوراً ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا اور پرواز تقریباً48گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ننھے مسافر کو نکالنے کیلئے طویل ٹائم لگا نکالا گیا اور عملے نے طیارے میں کسی بھی قسم کی خرابی کو چیک کرنے کے لئے مقررہ وقت سے زیادہ ٹائم لیا کیونکہ مسافروں کی جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔واضح رہے کہ چوہا تیز کترنے والا جانور ہے جو طیارے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ طیارے کی اہم تاروں کو کترسکتے ہے اور طیارہ حادثے کا شکار ہو سکتا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -