دبئی کے حکمران کا اچانک دفاتر کا دورہ ، ملازمین غائب نکلے

دبئی کے حکمران کا اچانک دفاتر کا دورہ ، ملازمین غائب نکلے
دبئی کے حکمران کا اچانک دفاتر کا دورہ ، ملازمین غائب نکلے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اتوار کی صبح اچانک بعض حکومتی محکموں کا دورہ کرتے رہے ۔انہوں نے بعض دفاتر کو اعلیٰ اہلکار وں سے خالی پایا، وہ لینڈ ڈیپارٹمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ بھی گئے۔ شیخ محمد نے سب سے پہلے دبئی کے ہوائی اڈے کا دورہ کر کے وہاں کام کی رفتار کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دیگر محکموں کا رخ کیا جن میں دبئی کی بلدیہ ، محکمہ اراضی و املاک اور اقتصادی ترقی کا محکمہ شامل ہیں۔ ان دفاتر میں بعض ڈائریکٹر ز اور اعلیٰ اہلکار اپنی نشستوں پر نہیں تھے۔ اس دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سے مثبت رد عمل سامنے آئے اور ایک 14 سیکنڈ کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں شیخ مکتوم کو ایک دفتر کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

دبئی حکومت کی میڈیا ڈائریکٹر جنرل مونا الماری کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے ذریعے وہ ان لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں جو وقت پر دفتر نہیں آتے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دبئی شہر کی تعمیر کے دوران بھی شیخ مکتوم اس طرح کے اچانک دوروں کے لئے مشہور تھے۔اتوار کے دورے میں انہوں نے غیر حاضر افراد کے نام کی لسٹ تو مرتب نہیں کی لیکن اس کی وجہ سے پورے دبئی میں تھرتھلی مچ گئی ہے اور لوگ اب سنجیدگی سے اپنی نوکریوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اس طرح کے اچانک دوروں کے لئے مشہور ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -