مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی یلغار عوامی مزاحمت پر گاڑیاں چھوڑ کر فرار

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی یلغار عوامی مزاحمت پر گاڑیاں چھوڑ کر فرار
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی یلغار عوامی مزاحمت پر گاڑیاں چھوڑ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (این این آئی، آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں جاری سخت کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کی طرف سے معصوم شہریوں پر تشدد ، قیمتی سامان ، مکانوں کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد پر بھارتی پولیس اور سی آرپی ایف کے اہلکاروں نے رات کے وقت سینکڑوں کی تعداد میں آنسو گیس کے گولے داغے جس کے باعث ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا، آنسو گیس اور مرچی گیس سے بچوں ، خواتین اور بزرگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ مکانوں، گاڑیوں کے شیشے اور کھڑکیاں توڑ دیں جس کے خلاف لوگوں نے شدیداحتجاج مظاہرے کئے اور بھارتی فورسز پر پتھراﺅ کیا جس کی وجہ سے بھارتی فورسز اپنی گاڑیاں چھوڑ کر علاقے سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

غریب کشمیری کسان کی لاڈلی بیٹی یاسمینہ کو گھر کی دہلیز پر بھارتی درندوں نے بلاجواز شہید کر دیا

ادھر ضلع اسلام آباد کے علاقے مرہامہ میں بھی نوجوانوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب وادی میں 51 روز سے جاری کرفیو کے باعث اشیائے خوردنوش او ر ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز قابض فوج نے سید علی گیلانی سمیت سینکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا اور مارچ کے شرکاءکو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ ، شیلنگ اور لاٹھی چار کیا۔ شبیر شاہ، یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنما گھروں میں نظر بند جبکہ رات گئے گرفتار حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کی چشما سب جیل منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناءدختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو مختلف ممالک کے دوروں پر بھیجنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئندہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلاءکا مطالبہ کوئی نیا اور انوکھا نہیں ‘ ہم بھارت کے پہلے وزیراعظم جو اہر لعل نہرو کی طرف سے لال چوک میں لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں کئے گئے وعدے کی یاد تازہ کرر ہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیں گے۔

بھارتی فورسز کشمیریوں کے عزم کے سامنے بے بس، مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں 52روز بعد کرفیو اٹھالیا گیا

بھارت ایک ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے اسی لیے اس عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے اس نے اپنے تمام اسلحہ خانوں کے دھانے کھول دیئے ہیں۔ مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سری نگر اور قریبی علاقوں میں گزشتہ روز قابض فوج چند گھنٹوں کیلئے کرفیو میں نرمی کی جس سے شہر میں امن کی فضا رہی۔