ایم کیو ایم قائد کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو بھارت کے نمبر سے قتل کی دھمکیاں
لاہور (آئی این پی) ایم کیو ایم قائد کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو بھارت کے نمبر وں سے قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پنجاب کے نائب صدر حارث خان نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرے اور ان پر تنقید کے بعد سے بھارت کے مختلف فون نمبروں سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن آج بھی الطاف حسین کے خلاف ہوں اور ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔