فاروق ستار نے امریکہ سے مدد مانگ لی، نسرین جلیل کے ساتھ امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

فاروق ستار نے امریکہ سے مدد مانگ لی، نسرین جلیل کے ساتھ امریکی قونصل جنرل سے ...
فاروق ستار نے امریکہ سے مدد مانگ لی، نسرین جلیل کے ساتھ امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

  

کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور نسرین جلیل کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے جس دوران  پارٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  امریکی حکام سے مدد کرنے کی اپیل کی گئی۔ 

الطاف حسین اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں : عابد شیر علی

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ رہنماﺅں نے لندن قیادت کی ہدایت پر امریکی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ امریکی حکام سے کہا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم کی موجودہ مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے حکومت پاکستان پر دباﺅ ڈالا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنوں کو ٹارچر کرکے وفاداریاں تبدیل کرانے، زیر حراست کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے، تحریک کو بہتر انداز میں جاری رکھیں گے، آصف حسنین کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 37 سال کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

اس سے قبل اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تمام کارکنوں کو صبر و تحمل رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، متحدہ نے 35 سال جدوجہد کی ہے جس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف حسنین کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کے حوالے سے آج پریس کانفرنس میں بیان دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ہونے والی پریس کانفرنس میں آپ ہمیں پریشان نہیں دیکھیں گے کیونکہ ہمارا موقف ہی ٹینشن لینے کا نہیں، ٹینشن دینے کا،ا ب عوام خود دیکھے گی کہ ٹینشن میں کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت دنوں سے انٹرٹین نہیں کیا اس لئے پریس کانفرنس انٹرٹیننگ ہوگی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو خوفزدہ کرکے وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے لیکن اب پہیہ الٹا چلے گا، جو کارکنان خوفزدہ ہوکر متحدہ چھوڑگئے تھے اب وہ واپس آرہے ہیں۔ ہم اپنی 37 سال کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہماری کوشش اور محنت کو کارکنوں نے سمجھا ہے، انہوں نے کہا ہم نے اپنا عارضی مرکز پی آئی بی میں ہی بنایا ہے ، ہمارے پڑوسیوں نے ہمیں گھر دئیے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کا عمل بند کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں سے نہ روکا جائے، ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ نائن زیرو کو فوراً کھولا جائے۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی رہائش گاہ پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس دوران فاروق ستار نے بدلتی صورتحال سے متعلق رہنماﺅں کو اعتماد میں لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار اجلاس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فاروق ستار نے تمام رہنماﺅں کو بدلتی ہوئی صورتحال سے متعلق اعتماد میں بھی لیا۔

مزید :

کراچی -