کاروکاری کے الزام میں باپ نے بیٹی قتل کردی

کاروکاری کے الزام میں باپ نے بیٹی قتل کردی
کاروکاری کے الزام میں باپ نے بیٹی قتل کردی

  

سکھر(ویب ڈیسک)سکھر میں سفاک اور بربریت کا واقعہ،باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کردیا، لاش گلی میں پھینک کر فرارہوگیا اور بعدازاں تھانے جا کر گرفتاری پیش کردی،لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

پائلٹ کی کاک پٹ میں ایسی چیز کے ساتھ شرمناک ترین حرکتیں کہ ایئرلائن نے فوری نوکری سے ہی نکال دیا،کوئی لڑکی نہیں تھی بلکہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے سائیٹ ایریا تھانے کی حدود کے گاﺅں راہوجہ میں علی الصبح ایک شخص قربان علی لکھن نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی جوان سالہ بیٹی سمیرا زوجہ عابد علی لکھن کو کاروکاری کے الزام میں گولیاں مار کر قتل کردیا اور اس کی لاش گلی میں پھینک کر فرار ہوگئے علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر مقتولہ کی نعش اپنی تحویل میں لے کر سولہسپتال پہنچائی جہاں پر نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے ورثاءکے حوالے کردیاگیا۔ واقعہ کا آخری اطلاعات تک سائیٹ ایریا تھانے پر مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان نے تھانے پہنچ کرگرفتاری پیش کر دی ہے۔

مزید :

سکھر -