سوشل میڈیا پر خاتون سے بدتمیزی، گلوکار ابھیجیت گرفتار

سوشل میڈیا پر خاتون سے بدتمیزی، گلوکار ابھیجیت گرفتار
سوشل میڈیا پر خاتون سے بدتمیزی، گلوکار ابھیجیت گرفتار

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار ابھیجیت کوسوشل میڈیا پر صحافی کوبرابھلا کہنا بھاری پڑگیا۔ خاتون صحافی پریتی شرما کی شکایت پرگرفتارکرلیا گیا۔بعدازاں گلوکار کوضمانت پررہاکردیا گیا۔خاتون صحافی پریتی شرما کی طرف سے پولیس میں کی گئی شکایت کے مطابق گلوکار ابھیجیت شرما نے سوشل میڈیا پران سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی غیر مہذب زبان کا استعمال کیا ہے۔ جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ان کے خلاف آئی ٹی قوانین کے مطابق ہتک عزت، عورت کی بے عزتی کرنے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی سچن پاٹیل کے مطابق ابھیجیت کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے کیونکہ یہ تمام دفعات قابل ضمانت ہیں اور ضمانت ان کے بیٹے نے کروائی ہے۔

مزید :

تفریح -