حکومت کا ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم

حکومت کا ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ...
حکومت کا ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل 17 کے تحت کارروائی کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے سربراہ اٹارنی جنرل ہوں گے جبکہ اس میں چاروں سیکرٹریز داخلہ اور سیکرٹری قانون  شامل ہیں۔ کمیٹی الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیانات کا ریکارڈ جمع کرکے اس کا جائزہ لے گی اور 2 ہفتوں میں ریفرنس تیار کرکے حکومت کو بھیجے گی جس کے بعد حکومت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی ۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے سفارشات مرتب کرنے کے بعد حکومت 15 دن میں اسے سپریم کورٹ بھجوانے کی پابند ہوگی اور عدالت کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ پارٹی کے آئین میں سے الطاف حسین کا نام نکالنے سے کام نہیں بنے گا کیونکہ جس جلسے میں پاکستان مخالف تقریر کی گئی وہ جلسہ پارٹی کے ڈپٹی کنوینر نے منعقد کرایا تھا اور جو لوگ اب پارٹی چلا رہے ہیں وہ سب اس وقت جلسے میں موجود تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -