صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی آرمی چیف سے ملاقات ،جنرل راحیل کی عومی بہبود کیلئے تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے ملاقات کی ۔جنرل راحیل شریف نے انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔آرمی چیف نے صدر مسعود خان کو فرائض کی ادائیگی میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آزاد کشمیر کے صدر کو عوامی بہبود کیلئے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔