پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ون ڈے ، حفیظ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ون ڈے ، حفیظ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ون ڈے ، حفیظ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی

  


ٹرینٹ برج نو ٹنگھم ( افضل افتخار)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین منگل کو ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کی کمی قومی کرکٹ ٹیم کو شدت سے محسوس ہوگی ۔ محمد حفیظ ان فٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے ۔ ( calf injury) کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے محمدحفیظ کی جگہ محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔محمد حفیظ انگلینڈ میں ہی رہیں گے اور اپنی فٹنس اور فارم کو بہتر بنائیں گے ۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی انگلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز ہارنے کی وجہ سے سخت دباﺅ کا شکار ہیں اور محمد حفیظ کے ان فٹ ہوکر سیریز سے باہر ہونے سے انہیں مزید پریشانی کا سامنا ہے ۔

مزید : کھیل