علی زیدی نے آرمی چیف کو ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے خط لکھ دیا

علی زیدی نے آرمی چیف کو ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے خط لکھ دیا
علی زیدی نے آرمی چیف کو ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر تحریک انصاف کراچی ڈویژن علی زیدی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے خط لکھ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر تحریک انصاف کراچی ڈویژن علی زیدی کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سب کچھ آرمی چیف کے منصب پر فائز سابق افراد کا کیا دھرا ہے ایم کیو ایم کو جنرل ضیا الحق نے بنایا اور جنرل پرویز مشرف نے اسے پروان چڑھایاافسوس کے ساتھ اس گند کو صاف کرنے کا ذمہ آپ کے کندھوں پر ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم پرپابندی عائد اور احتساب کیاجائے جو ایم کیوایم کاساتھ دیتے تھے ان تمام لوگوں کا بھی احتساب کیاجائے۔

مزید :

کراچی -