لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی غائب

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے ...
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی غائب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں ، متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو نے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔ کئی شاہراہوں پر پانی کھڑاہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے ۔دوسری جانب موسلادھار بارش سے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی اور فیڈ ر ٹرپ ہونے سے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں جن کی بخالی کا کام جاری ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں 

بارش کے باعث مال روڈ ، ایجرٹن روڈ ،جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور شہری بارش سے بچنے کیلئے انڈر پاسز کے نیچے سہارا لیتے رہے جس سے سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل شمال مشرقی پنجاب اور زیریں سندھ سمیت دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -