کارخانو چیک پوسٹ کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا

کارخانو چیک پوسٹ کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا
کارخانو چیک پوسٹ کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کارخانو چیک پوسٹ کے قریب سے بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنادیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کارخانو مارکیٹ میں قائم چیک پوسٹ کے قریب سے دیسی ساختہ بم برآمد ہوا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ(بی ڈی ایس ) کے عملے کو طلب کیا گیا جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں ،سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردیں

بم ملنے کی اطلاع کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ بم دیسی ساختہ تھا جسے کارخانو چیک پوسٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا ۔

مزید : پشاور