سیاسی دفاتر کو بند کرانا رینجرز کا کام نہیں ، الطاف حسین اپنی سیاسی موت مر گیا ، عمران خان ملک سے غداری کر رہے ہیں : رانا ثناءاللہ

سیاسی دفاتر کو بند کرانا رینجرز کا کام نہیں ، الطاف حسین اپنی سیاسی موت مر ...
سیاسی دفاتر کو بند کرانا رینجرز کا کام نہیں ، الطاف حسین اپنی سیاسی موت مر گیا ، عمران خان ملک سے غداری کر رہے ہیں : رانا ثناءاللہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے رینجرز کراچی میں ملک دشمنوں کے خلاف لڑ رہی ہے تاہم سیاسی دفاتر کو بند کرانا اور کھلوانا رینجرز کا کام نہیں ۔الطاف حسین اپنی سیاسی موت مر گیا ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کی کراچی اور پورے ملک میں کارروائیاں قابل ستائش ہیں تاہم سیاسی دفاتر کو تالا لگانا یا کھلوانا رینجرز کا کام نہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ جو دفاتر بند کرائیں وہ لوگوں کے دلوں میں کھل جائیں ۔سیاسی جماعتوں کا کام سیاسی جماعتوں کو ہی کرنا چاہئیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین کو جماعت اسلامی کو مردہ باد کہنے کیلئے پالا گیا تاہم الطاف حسین اور عمران خان ملک سے غداری کر رہے ہیں ۔عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری اپنے اپ کو محب وطن ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس ملک کے بھی دشمن ہیں اور مسلح افواج کے بھی ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ پر پابندی لگانے کا عمل قانونی طور پر آگے بڑھنا چاہئیے ،عمران خان کے افراتفری کے ایجنڈے پر دھیان نہیں دیں گے ،عمران خان اور ڈاکٹر طاہرا لقادری کسی نہ کسی بہانے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں افراتفری پھیلے۔ان کا ایجنڈا ملک میںا فراتفری پھیلانا ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ ملک سے اندھیرے ختم نہ ہوں تاہم عوام 2018کے انتخابات میں انہیں اپنے ووٹ سے جواب دیں گے اور انکی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ۔

مزید :

لاہور -