شاہ رخ خان کے لئے ہرن کی کھال سے بنی چپل کا معاملہ

شاہ رخ خان کے لئے ہرن کی کھال سے بنی چپل کا معاملہ
شاہ رخ خان کے لئے ہرن کی کھال سے بنی چپل کا معاملہ

  


پشاور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے لیے پشاور کے ایک کاریگر جہانگیر خان نے ہرن کی کھال کا استعمال کرتے ہوئے ایک چپل تیار کی تھی جسے بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لیکر جہانگیر خان کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس تمام تر معاملے پر کنزرویٹر وائلڈ لائف صفدر علی شاہ نے کہا کہ شاہ رخ خان کی چپل میں استعمال کیا گیا چمڑہ تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خاتون سے بدتمیزی، گلوکار ابھیجیت گرفتار

انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ چمڑہ ہرن کا نہیں بلکہ گائے کا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چمڑہ ہرن کا ثابت ہوا تو جہانگیر خان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے خیبرپختونخوا میں ہرن کے شکار اور اس کی کھال کی خرید و فروخت پرپابندی عائد ہے۔ جس کے تحت محکمہ وائلڈ لائف نے ہرن کی کھال سے بالی ووڈ کے کنگ خان کے لئے پشاور چپل بنانے کا دعویٰ کرنے والے کاریگر جہانگیر خان کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید : تفریح