ایم کیو ایم اب ” ن “ بننے جا رہی ہے، نواز شریف اور الطاف حسین اس ڈرامے کے مرکزی کردار ہیں: انیس ایڈ ووکیٹ

ایم کیو ایم اب ” ن “ بننے جا رہی ہے، نواز شریف اور الطاف حسین اس ڈرامے کے ...
ایم کیو ایم اب ” ن “ بننے جا رہی ہے، نواز شریف اور الطاف حسین اس ڈرامے کے مرکزی کردار ہیں: انیس ایڈ ووکیٹ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما انیس ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اب” ن“ بننے جا رہی ہے۔اس کو نواز شریف بچا رہے ہیں۔فاروق ستار کو نواز شریف کی آشیر باد حاصل ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انیس ایڈ ووکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ سب الطاف حسین کو بچانے کی کوشش ہے۔یہ سب ڈرامہ نواز شریف کو پاناما لیکس کے بحران سے نکالنے کیلئے کیا گیا۔ اس ڈرامے میں نواز شریف اور الطاف حسین مرکزی کردار ہیں۔ الطاف حسین فاروق ستار کو بھی مارنا چاہتا تھا لیکن فاروق ستار کی قسمت اچھی تھی کہ وہ بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایم کیو ایم کا انڈر گراونڈ نیٹ ورک موجود ہے جس کو ندیم نصرت چلا رہا ہے۔الطاف حسین نے اس کے ذریعے سب چیزیں اپنے ہاتھ میں رکھی ہیں تاکہ سب لوگ اس کے کنٹرول میں رہیں۔ الطاف حسین کبھی فاروق ستار کو برداشت نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کارکن کبھی فاروق ستار کی بات نہیں سنیں گے اور یہ بات فاروق ستار بھی جانتے ہیں۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی فاروق ستار کیوں بیوقوف بنے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -