اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 106 روپے 45 پیسے کا ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 51ہزار 805روپے ہو گئی

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ہے اور اس کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 105 روپے 9 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس کی قیمت فروخت 106 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر اپنی سطح پر برقرار رہی اور اس کی قیمت فروخت 104 روپے60 پیسے جبکہ قیمت خرید 104 روپے40 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے جدول ملاحظہ فرمائیں: بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید :

بزنس -