’بحریہ ٹاون کے ملک ریاض سے ملنے کی آرزو ہے۔۔۔‘ بوڑھے معذور پاکستانی نے یہ تحریرلکھ کر اپنی وہیل چیئر پر لگادی، پھر کیا ہوا؟جان کر پاکستانیوں کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )منگھو پیر کے رہائشی بوڑھے معذور محنت کش انایت اللہ نے بحریہ ٹاون کے ملک ریاض سے ملنے کی خواہش ظاہر کی جس پر ملک ریاض نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ انایت اللہ کو فوری طور پر پچاس ہزار روپے اور ماہانہ دس ہزار روپے ادا کیے جائیں ۔
سعید اجمل نے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا
ملک ریاض کے آفیشل فیس بک پیج پر موجود تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ انایت اللہ نے اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے ایک تحریر لکھی ہوئی تھی جس پر درج تھا کہ ”بحریہ ٹاون کے ملک ریاض سے ملنے کی آرزو ہے ،کوئی ان سے ملوا دے “،اس پیغام کے ساتھ انایت اللہ نے اپنا نمبر بھی دیا ہو ا تھا ۔کسی شخص نے اس تحریر کی تصویر لے کر ملک ریاض تک پہنچا دی ۔جب ملک ریاض نے اس بوڑھے کی فریاد پڑھی تو فوری طور پر اس کے لیے ہنگامی امداد کا ا علان کردیا۔انایت اللہ کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کے بارے میں بہت سنا تھا کہ غریبوں کے لیے دل میں درد رکھتے ہیں ،یہی سوچ کران سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ۔اس کا کہنا تھا کہ پہلے مدد کے لیے ملنا چاہتا تھا اور اب مل کر صرف یہ بتا نا چاہتا ہوں کہ آپ ایک فرشتہ صفت انسان ہیں ۔
ملک ریاض کے آفیشل پیج پر یہ لنک دیکھنے کے لئے کلک کریں