نئے امریکی قونصل جنرل یوری فیدکیو لاہور پہنچ گئے

نئے امریکی قونصل جنرل یوری فیدکیو لاہور پہنچ گئے
نئے امریکی قونصل جنرل یوری فیدکیو لاہور پہنچ گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یوری فیدکیو لاہورپہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے ، وہ اس عہدے پر کام کرنیوالے 29ویں امریکی سفارتکار ہیں، امریکہ 1947ءسے پنجاب کے لوگوں کیساتھ مضبوط تعلقات استوار کیے ۔

یوری فیدکو لاہور آنے سے قبل فکوکاجاپان میں امریکی قونصلیٹ میں پرنسپل آفیسر تھے ، جاپان سے پہلے عراق ، یوکرائن ، سلووینیا ، چین ، ٹوکیو اور واشنگٹن میں بھی خدمات فراہم کرچکے ہیں ۔ خارجہ سروسز میں داخلے سے قبل قونصل جنرل فید کیو اوئیٹا شہر میں انٹرنیشنل ریلیشنز کے کوارڈینیر رہے ۔

یوری فیدکیونے وٹن برگ یونیورسٹی سے ایسٹ ایشیئن سٹڈیز میں بیچلر کیا اور پھر امریکن یونیورسٹی سے انٹرنیشنل افیئرز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر کی ڈگری رتسومیکان یونیورسٹی ٹوکیو جاپان سے حاصل کی ۔

مزید :

لاہور -