کراچی کے نو منتخب مئیر وسیم اختر کو حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست مسترد

کراچی کے نو منتخب مئیر وسیم اختر کو حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست مسترد
کراچی کے نو منتخب مئیر وسیم اختر کو حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست مسترد

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے نو منتخب مئیر وسیم اختر کو نا اہل قرار دینے اور حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے نو منتخب مئیر وسیم اختر کو نا اہل قرار دینے اور حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی ہے،درخواستگزار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کروائی گئی اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نومنتخب میئر 12 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ،ایسے شخص کو میئر کا دفتر استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے،مقدمات ختم ہونے تک ان کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلف اٹھانے سے روکا جائے ،مقامی عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : کراچی