پاکستان کو 2013ءمیں کئی چیلنج درپیش تھے،آج سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے:اسحاق ڈار

پاکستان کو 2013ءمیں کئی چیلنج درپیش تھے،آج سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ...
پاکستان کو 2013ءمیں کئی چیلنج درپیش تھے،آج سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے:اسحاق ڈار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج پاکستان سرمایہ کاری کےلیے پر کشش ملک ہے، ،حکومت نے تعلیم اور سماجی خدمت پر خصوصی توجہ دی۔

جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان سرمایہ کاری کےلیے پر کشش ملک ہے، ،حکومت نے تعلیم اور سماجی خدمت پر خصوصی توجہ دی ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ 2013 میں عالمی سطح پر پاکستان کی رینکنگ گر رہی تھی،ملک کو 2013 میں کئی چیلنج درپیش تھے،ہم نے ملک کو سنگین خطرات سے نکالا ہے،حکومت کی کوششوں کے باعث آج پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش ملک بن چکا ہے۔

پاکستان کے بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف کا وژن لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان ہے،اقتصادی راہداری روشن پاکستان کی ضامن ہے،سی پیک میں توانائی اور موٹر ویز کے منصوبے شامل ہیں۔

مزید :

قومی -