خبردار! سعودی عرب میں رہنے و الے اگلی بار گھر سے نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، یہ نہ ہو ایک ہی جھٹکے میں ہزاروں کا نقصان ہوجائے کیونکہ۔۔۔

خبردار! سعودی عرب میں رہنے و الے اگلی بار گھر سے نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ ...
خبردار! سعودی عرب میں رہنے و الے اگلی بار گھر سے نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، یہ نہ ہو ایک ہی جھٹکے میں ہزاروں کا نقصان ہوجائے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن، جو ٹیکسی چلاتے ہیں یا اپنی ذاتی گاڑی رکھتے ہیں، ان کے لیے وارننگ ہے کہ اپنی گاڑی کی ہیڈلائٹس درست کروا لیں کیونکہ اب خراب ہیڈلائٹس والی گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گاڑی کی ہیڈلائٹس خراب پائی گئیں اس کے مالک کو 900ریال (تقریباً 25ہزار روپے)جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر اس کے بعد بھی لائٹس درست نہ کروائی گئیں تو ڈرائیونگ لائسنس ہی ضبط کر لیا جائے گا۔

کویت میں ’گلابی‘ 77 لاکھ روپے میں فروخت کردی گئی، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا
اس سے قبل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گاڑی مالکان کو بیک لائٹس کے متعلق بھی تنبیہ جاری کی جا چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب لائٹس کے ساتھ گاڑی چلانا ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ کسی شخص کو اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھیں تو 993پر کال کرکے متعلقہ حکام کو مطلع کریں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پر مسافروں کا تحفظ معاشرے کی مجموعی کوششوں سے ہی ممکن ہے اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرز شہریوں کے تعاون سے اس کو یقینی بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -