کترینہ کیف نے رنبیر کی قربت حاصل کرنے کیلئے ان کے دوست سے دوستی کرلی

کترینہ کیف نے رنبیر کی قربت حاصل کرنے کیلئے ان کے دوست سے دوستی کرلی
کترینہ کیف نے رنبیر کی قربت حاصل کرنے کیلئے ان کے دوست سے دوستی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے سابق بوائے فرینڈرنبیر کپور کی قربت حاصل کرنے کے لئے اداکار کے قریبی دوست کا سہارا ڈھونڈ لیا۔اداکارہ نے ان کے دوست سے دوستی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف چاکلیٹی ہیرو سے دوری پر خاصی پریشان ہیں اور ان کے قریب ہونے کے لئے انہوں نے کئی بار میڈیا میں بیانات دے کر سہارا لیا لیکن پھر بھی کام نہ بننے پر اب انہوں نے رنبیر کے بہت قریبی دوست ایان مکھرجی سے تعلقات استوار کرلئے ہیں۔

کترینہ کیف کی فلم ”بار بار دیکھو“ نمائش کیلئے بھارتی سنسر بورڈ نے پاس کردی

معروف ہدایت کار کرن جوہر کی ایک پارٹی کے دوران ایان مکھرجی اور کترینہ کیف سب سے الگ ہو کر ایک جگہ کھڑے رہے اور کئی گھنٹے تک ایک دوسرے سے بات کرتے رہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں کی بات چیت کا موضوع رنبیر کپور ہی تھے ۔

بالی ووڈ بار بی ڈول کترینہ کیف محبت کیلئے اپنا کیریئر قربان کرنے کیلئے بھی تیار

واضح رہے کہ رنبیر اور کترینہ کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد بہت سے قریبی دوستوں نے کترینہ کا ساتھ چھوڑ کر رنبیر کا ساتھ اختیار کرلیا تھا اور خاص طور پر رنبیر کے بہت ہی قریبی دوست ایان مکھرجی نے بھی کترینہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب صورتحال تبدیل دکھائی دیتی ہے ۔

مزید :

تفریح -