بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کی جنسی درندگی کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے، لڑکیوں کو ایسا حکم دے دیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کی جنسی درندگی کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے، لڑکیوں ...
بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کی جنسی درندگی کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے، لڑکیوں کو ایسا حکم دے دیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے حوالے سے دنیا میں شہرت رکھنے والے بھارت کی حکومت نے اپنے شہریوں کی جنسی درندگی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیرسیاحت مہیش شرما نے سیاحتی شہر آگرہ میں خواتین کو مختصر لباس نہ پہننے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے خواتین کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ شہر میں اکیلے سفر کرنے سے بھی گریز کریں۔ انہوں نے یہ ”ہدایت نامہ“ بالخصوص سیاحت کے لیے آگرہ آنے والی غیرملکی خواتین کے لیے جاری کیا ہے جن پر بھارتی مردوں کے جنسی حملوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مہیش شرما نے کہا ہے کہ ”مغربی خواتین کو سمجھنا چاہیے کہ ہمارا کلچر ان کے کلچر سے مختلف ہے اس لیے وہ شارٹس اور سکرٹس پہن کر شہر میں گھومنے سے گریز کریں۔ اسی صورت میں وہ جنسی جرائم سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔“

مزید : بین الاقوامی