پاک افغان باب دوستی بندکرکے لاکھوں لوگوں کا ذریعہ معاش چھین لیا گیا'فوری کھولا جائے:سینیٹر سراج الحق

پاک افغان باب دوستی بندکرکے لاکھوں لوگوں کا ذریعہ معاش چھین لیا گیا'فوری ...
 پاک افغان باب دوستی بندکرکے لاکھوں لوگوں کا ذریعہ معاش چھین لیا گیا'فوری کھولا جائے:سینیٹر سراج الحق

  

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان باب دوستی کوفوری کھولا جائے ۔ دروازہ بندکرکے لاکھوں لوگوں کا ذریعہ معاش چھین لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مین بازار چمن میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان باب دوستی کوفوری کھولا جائے ۔ دروازہ بندکرکے لاکھوں لوگوں کا ذریعہ معاش چھین لیا گیا ہے، پاک افغان بارڈر بھارت کے ساتھ بارڈر کی طرح نظریاتی نہیں انتظامی بارڈر ہے ۔

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں حسابات کے گوشوارے جمع کرادیے

انہوں نے کہا ہے کہ لوگ بدترین معاشی استحصال کا شکار ہیں ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کے بھارتی عزائم کوناکام بنانے کیلئے افغانستان سے دوستی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔حکومت کو افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے آخری حد تک جانا ہوگا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم پانامہ لیکس کی تحقیقات کے راستے کی دیوار بنے ہوئے ہیں اگر وزیر اعظم اپنی اور خاندان کی دولت کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لیتے اور احتساب کیلئے خود کو پیش کردیتے تو یہ مسئلہ اتنا طول نہ پکڑتا۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے پانامہ لیکس کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے بے رحم اور کڑے احتساب کاعوامی مطالبہ بھی زورپکڑ تا جارہا ہے ۔

مزید :

قومی -